پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا جی ان دنوں شدید اداس ہیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا جی ان دنوں شدید اداس ہیں جس کا ذکر انہوں نے سوشل میڈیا کےذریعے کیا۔

حال ہی میں فلم ’باجی‘ میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ میرا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنا موبائل فون ٹوٹنے کے باعث اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ کی تمام تر تفصیلات سے محروم ہونے پر بے حد اداس ہیں۔

اداکارہ نے اپنی اداسی کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ ’میں شدید اُداس ہوں کیوں کہ میرا موبائل فون ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے میں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تمام تر تفصیلات بھی کھو دیں۔‘

میرا نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’میں کسی آئی ٹی پروفیشنل کے تعاون کے لیے بہت شکر گزار ہوں گی جو میری تمام تر تفصیلات کو واپس حاصل کرنے میں میری مدد کرسکے یا اس حوالے سے کوئی مشورہ دے سکے‘۔

میرا نے درخواست کی کہ ’کوئی بھی اس حوالے سے میری مدد کرنا چاہتا ہے تو میری پوسٹ پر کمنٹ کرے‘۔

میرا جی کی اس پوسٹ کو صارفین نے بھی سنجیدگی سے لیا اور انہیں اس حوالے سے مشورے بھی دیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں