پاکستان فلم انڈسٹری میں بننے والی فلمیں ہرلحاظ سے عالمی معیارکے مطابق ہیں۔ ارمینا خان

لاہور: (ویب ڈیسک) برطانوی اداکارہ وماڈل ارمینا رانا خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلمساز کم وسائل کے باوجود اچھی فلم بنانا چاہتے ہیں۔

ارمینا خان نے اپنے ایک انٹرویومیں کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں بننے والی فلمیں ہرلحاظ سے عالمی معیارکے مطابق ہیں۔ اعلی تعلیم یافتہ اور نوجوان فلم سازوں نے جب سے فلم انڈسٹری کی باگ ڈور سنبھالی ہے تب سے بہتری کے آثارنمایاں ہونے لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود اچھی فلمیں بن رہی ہیں، اگر جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے تو ہالی ووڈ کا مقابلہ کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں