سجل علی نے اقراء عزیز اور یاسر حسین کی مہندی کی تقریب پر خوبصورت ساڑھی پہنی-

اقراء عزیز اور یاسر حسین کی مہندی پر مداحوں کی پسندیدہ ترین جوڑی اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

مہندی کی تقریب پر جہاں اقراء عزیز اور یاسر حسین کے چرچے ہو رہے ہیں، وہیں اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر بھی سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

سجل علی نے اقراء عزیز اور یاسر حسین کی مہندی کی تقریب پر خوبصورت ساڑھی پہنی ہوئی تھی جب کہ احد نے کالا کرتا زیب تن کیے کندھوں پر شال ڈال رکھی تھی۔

اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر حسین کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز چند روز قبل مایوں کی رسم سے ہوا تھا۔

گزشتہ روز کامیڈین یاسر حسین کے گھر پر اداکار جوڑی کی مہندی کی رسم منعقد کی گئی۔ اس موقع پر یاسر حسین اور اقراء عزیز نے زبردست ڈانس کر کے سب کو محظوظ بھی کیا۔

اداکارہ اقراء عزیز نے یاسر حسین کے ساتھ ڈانس کیا جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جب کہ تقریب میں موجود دیگر شوبز شخصیات نے بھی ڈانس کیا۔

اقراء عزیز اور یاسر حسین کی مہندی کی تقریب میں اداکارہ نے ڈیزائنر فائزہ سقلین کی ڈیزائن کردہ پیلے رنگ کی کام والی خوبصورت فراک پہن رکھی تھی اور ساتھ ہی انہوں نے بالوں میں سفید پھلوں سے بنا گجرا اور ہاتھوں میں مہندی بھی لگا رکھی تھی۔

دوسری جانب مہندی کی تقریب میں یاسر حسین نے سفید رنگ کا کرتا پاجاما پہن رکھا تھا اور ساتھ ہی کالے رنگ کی شال بھی اوڑھ رکھی تھی۔

مہندی کی تقریب کے موقع پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے شرکت کر کے تقریب کی رونقیں بڑھا دیں۔

مہندی میں زارا نور عباس، اسد صدیقی، ایمن خان، منال خان ، منیب بٹ، کُبریٰ خان، مومل شیخ، شہزاد شیخ، سجل علی، احد رضا میر، عاصم اظہر، ہانیہ عامر اور دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔

اداکار یاسر نے اپنی مہندی کی تقریب کے موقع پر خوبصورت کیک بھی تیار کروایا جس کی تصویر انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں سے شیئر کی۔

مہندی پر کاٹے جانے والے منفرد کیک پر اقراء اور یاسر کی اینیمیٹد تصویر بنی ہوئی ہے۔

فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ’اقراء یاسر دا ویاہ‘ ہیش ٹیگ خوب مقبول ہو رہا ہے اور ان کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز کو بے حد بھی پسند کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈ 2019 کے دوران ستاروں کی جھرمٹ میں اداکار یاسر حسین نے اقراء عزیز کو شادی کی پیشکش کی تھی جس پر اداکارہ نے بھی ہاں کر دی تھی جب کہ دونوں رواں ماہ 28 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں