زندہ دلان کا شہر لاہور پھر انٹرنیشنل کرکٹ کا میزبان

لاہور: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا، قومی شاہین حریف بنگال ٹائیگرز پر جھپٹنے، کلین سویپ کرنے اور ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

زندہ دلان کا شہر لاہور پھر انٹرنیشنل کرکٹ کا میزبان، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی معرکہ کل لگے گا۔ فارمیٹ، اسٹیڈیم، وقت اور ٹیمیں وہی جبکہ ٹارگٹ، دن اور جوش و ولولہ نیا ہو گا۔

قومی شاہین سیریز تو نام کر چکے، بنگال ٹائیگرز کو وائٹ واش کرنے کے لیے پرعزم اور رینکنگ کے ٹاپ پر رہنے کا خواب پورا کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

دوسری جانب بنگالی کھلاڑیوں نے بھی کم بیک پر نظریں جما لیں، واحد فتح کے ساتھ وطن واپس جانے کی خواہشمند مہمان ٹیم کو سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں نو جبکہ پہلے میچ میں پانچ وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں