دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے بنگلا دیشی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

بنگلا دیشی دستہ اسلام آباد کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچا جہاں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان کھلاڑیوں اور اسٹاف کو خوش آمدید کہا جہاں سے بنگلا دیشی ٹیم ہوٹل کے لیے روانہ ہو گئی۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ 7 فروری سے راولپنڈی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور اسٹاف کے لیے اسلام آباد کے ہوٹل میں 54 کمرے بک کر لیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں