پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف پشاور زلمی کی بیٹنگ

راولپنڈی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ 15،15اوورز پر مشتمل ہوگا اور پانچ پانچ اوورز کا پاور پلے ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کا 18 ہواں میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

پشاور زلمی کی انتظامیہ نے ڈیرن سیمی کو ٹیم کا باضابطہ ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے اور وہاب ریاض کو قیادت سونپ دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں