عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو فٹبال کلب کی چیئرپرسن منتخب کر لیا گیا

ریاض: (ویب ڈیسک) عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو فٹبال کلب کی چیئرپرسن منتخب کر لیا گیا ہے۔ ابرار شاکر بنیادی طور پر سعودیوکالت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلِج (ایف ایل آئی جی) فٹبال کلب کی چیئرپرسن ابرار شاکر ہیں۔ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

فلِج فٹبال کلب سعودی عرب کے مشرقی صوبہ حفر الباطن میں قائم کیا گیا ہے جس کی مرد اور خواتین پر مشتمل دو الگ الگ ٹیمیں ہیں۔ ابرار شاکر کو دونوں ٹیموں کے بورڈ کی سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں