برسبین ٹیسٹ : آسٹریلیا بلے بازوں کی پراعتماد بیٹنگ، پاکستانی باولرز کی جم کر پٹائی-

برسبین: برسبین ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل جاری ہے، آسٹریلیا بلے بازوں کی پراعتماد بیٹنگ سے پوزیشن مضبوط ہو گئی، پاکستانی باولرز کی جم کر پٹائی کرتے رہے۔

پاکستان کی 240 رنز کی اننگز کے جواب میں آسٹریلیا کی طرف ڈیوڈ وارنراور جو برنز نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی باولرز کو اپنے اوپر حاوی ہونے نہیں دیا اور گراؤنڈ کے چاروں طرف خوبصورت سٹوکس کھیلے۔

پاکستانی باولرز تاحال کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ ڈیوڈ وارنر نے شاندار سنچری سکور کی جو برنز سنچری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں